121
ملتان سلطانز نے پی ایس ایل سیزن 11 کے دوران اوپنر صاحبزادہ فرحان اور بیٹنگ کوچسہیل مقصود کو چند روز کے لیے ٹیم سے ریلیز کر دیا ہے۔
ٹیم ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ ریسٹ پیریڈ کے تحت کیا گیا ہے، جس دوران کھلاڑیوں کو آرام کرنے یا ذاتی مصروفیات کے لیے وقت گزارنے کی اجازت ہوتی ہے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ یہ اقدام ٹیم کے مالک علی تیرین (متعلقہ انتظامیہ) اور ہیڈ کوچ ٹم پین کی پالیسی کے مطابق کیا گیا ہے، جس کے تحت کھلاڑیوں کو وقفے کے دوران مکمل آزادی دی جاتی ہے۔
پی ایس ایل 11 میں بال ٹیمپرنگ کا تنازع: شاہین آفریدی کا ردعمل
واضح رہے کہملتان سلطانز کا اگلا میچ 13 اپریل کوپشاور زلمی کے خلاف کھیلا جائے گا، جس کے لیے ٹیم جلد دوبارہ مکمل اسکواڈ کے ساتھ میدان میں اترے گی۔
