پاکستان کی مقامی کرکٹ لیگ کے ایک میچ کے دوران ایسا غیر معمولی واقعہ پیش آیا جس نے شائقینِ کرکٹ کو حیران کر دیا۔ میدان سے باہر سڑک پر گزرتی موٹر سائیکل کی پچھلی نشست پر بیٹھے شخص نے ایک ہاتھ سے ہوا میں آتی گیند پکڑ لی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
سوات پریمیئر لیگ میں پیش آنے والا دلچسپ واقعہ
یہ واقعہ سوات پریمیئر لیگ میں سوات اسٹرائیکرز اور جی کے آر دیر کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے دوران پیش آیا۔
جی کے آر دیر کی اننگز کے چھٹے اوور میں بیٹر نے ایک شاٹ کھیلا اور گیند باؤنڈری سے باہر نکل کر میدان کے قریب سڑک کی جانب چلی گئی۔ اسی وقت وہاں سے ایک موٹر سائیکل گزر رہی تھی۔
موٹر سائیکل کی پچھلی نشست پر بیٹھے مسافر نے گیند کو اپنی جانب آتے دیکھا تو ایک ہاتھ بڑھا کر چلتی موٹر سائیکل پر ہی اسے پکڑ لیا۔ اس غیر متوقع کیچ نے وہاں موجود افراد اور بعد میں ویڈیو دیکھنے والے کرکٹ شائقین کو حیران کر دیا۔
ابوظبی ٹی 10 لیگ: قومی کرکٹرز تاحال پی سی بی کے این او سی کے منتظر
سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ کئی افراد نے مسافر کے بروقت ردعمل اور ایک ہاتھ سے کیچ پکڑنے کی مہارت کو سراہا۔
Ever seen a crowd catch on a motorbike? 🏍️ 😂 https://t.co/VEuMgIZC03
— TAB (@tabcomau) November 25, 2026
بعض صارفین نے اسے ’صدی کا کیچ‘ اور کرکٹ کے بہترین کیچز میں سے ایک قرار دیا، جبکہ کچھ نے مزاحیہ انداز میں تبصرہ کیا کہ ایسا واقعہ پاکستان میں ہی ممکن ہے۔
ویڈیو کی مقبولیت کے بعد یہ غیر معمولی لمحہ مقامی کرکٹ لیگ کے نمایاں سوشل میڈیا واقعات میں شامل ہو گیا ہے۔
ماخذ: روزنامہ جنگ
