سونے کی قیمت میں بڑا دھچکا، فی تولہ 11 ہزار 500 روپے سستا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان میں سونے کی قیمت میں دو روز مسلسل اضافے کے بعد بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ فی تولہ سونا 11 ہزار 500 روپے سستا ہوگیا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 73 ہزار 936 روپے پر آگئی۔

latest urdu news

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 25 نومبر کو ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 11 ہزار 500 روپے کی کمی ہوئی۔

10 گرام سونے کی قیمت میں بھی کمی

ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 9 ہزار 860 روپے کم ہوئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 20 ہزار 589 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 115 ڈالر سستا

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ ایسوسی ایشن کے مطابق فی اونس سونے کی قیمت 115 ڈالر کم ہوکر 3 ہزار 514 ڈالر ہوگئی۔

سونے کی قیمت میں 7 ہزار 800 روپے کا بڑا اضافہ

دو روز کے مسلسل اضافے کے بعد قیمتوں میں آنے والی اس کمی سے مقامی صرافہ بازار میں بھی سونا سستا ہوگیا ہے۔

ماخذ: روزنامہ جنگ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں