بالی ووڈ اداکار ارجن کپور اور اداکارہ و سوشل میڈیا انفلوئنسر صاحبہ بالی کے درمیان قریبی تعلقات کی افواہیں ایک بار پھر زیرِ گردش ہیں۔ حال ہی میں ایک تہوار کے موقع پر صاحبہ بالی کی جانب سے ارجن کپور کے ساتھ سیلفی شیئر کیے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر دونوں کے تعلقات سے متعلق نئی قیاس آرائیاں شروع ہوگئی ہیں۔
صاحبہ بالی نے ارجن کپور کے ساتھ سیلفی شیئر کر دی
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق صاحبہ بالی نے انسٹاگرام اسٹوری پر ارجن کپور کے ساتھ ایک سیلفی شیئر کی، جس میں دونوں نے اپنے سر ڈھانپ رکھے تھے۔
صاحبہ بالی نے تصویر کے ساتھ مزاحیہ انداز میں لکھا کہ انہوں نے ارجن کپور کا آدھا پرشاد بھی کھا لیا۔ اس کے ساتھ انہوں نے تہوار کی مبارک باد بھی دی۔
اس تصویر کے سامنے آنے کے بعد مداحوں کی توجہ ایک بار پھر دونوں فنکاروں کی دوستی اور ممکنہ قریبی تعلقات کی جانب مبذول ہوگئی۔
جون 2025 میں بھی تعلقات کی افواہیں سامنے آئی تھیں
ارجن کپور اور صاحبہ بالی کے درمیان قریبی تعلقات کی افواہیں پہلی مرتبہ جون 2025 میں سامنے آئی تھیں، جب صاحبہ نے ارجن کپور کی سالگرہ کے موقع پر ان کی تصویر شیئر کی تھی۔
اس موقع پر انہوں نے اداکار کو ’’سب کا بیسٹی‘‘ قرار دیا تھا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر دونوں کے تعلقات کے حوالے سے چہ مگوئیاں شروع ہوگئی تھیں۔
بعد ازاں لندن کے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ایک روزہ کرکٹ میچ کے دوران دونوں کو ایک ساتھ دیکھا گیا تو ان قیاس آرائیوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔
ارجن کپور نے 50 کلو وزن کم کرنے کا راز بتادیا
صاحبہ بالی پہلے ہی ڈیٹنگ کی خبروں کی تردید کر چکی ہیں
دونوں فنکاروں کے تعلقات سے متعلق خبروں پر صاحبہ بالی نے اس سے قبل انسٹاگرام اسٹوریز کے ذریعے طنزیہ ردعمل دیا تھا اور ڈیٹنگ کی افواہوں کو مسترد کردیا تھا۔
تاہم حالیہ سیلفی کے بعد یہ موضوع دوبارہ سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگیا ہے۔ فی الحال دونوں فنکاروں کی جانب سے کسی رومانوی تعلق کی تصدیق سامنے نہیں آئی۔
ارجن کپور اور صاحبہ بالی کے فلمی کیریئر
ارجن کپور آخری مرتبہ 2025 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’میرے ہسبنڈ کی بیوی‘‘ میں نظر آئے تھے، جس میں ان کے ساتھ بھومی پڈنیکر اور راکل پریت سنگھ نے بھی اداکاری کی تھی۔
دوسری جانب صاحبہ بالی بھی اداکاری کے شعبے میں کام کر چکی ہیں اور وہ فلم ’’لیلیٰ مجنوں‘‘ اور ’’امر سنگھ چمکیلا‘‘ میں اپنے کردار ادا کر چکی ہیں۔
ماخذ: روزنامہ جنگ، بھارتی میڈیا رپورٹس
