تجربہ کار سری لنکن ٹیم کے خلاف نئے پاکستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی دیکھ کر خوشی ہوئی: مائیک ہیسن

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے تجربہ کار سری لنکن ٹیم کے خلاف نوجوان پاکستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے کھلاڑیوں نے سیریز میں میچ ونر کارکردگی دکھائی۔ ان کے مطابق سینئر کھلاڑیوں نے بھی نوجوان کرکٹرز کی صلاحیتیں نکھارنے میں اہم کردار ادا کیا۔

latest urdu news

نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی پر اطمینان

مائیک ہیسن کا کہنا تھا کہ پہلے ٹیسٹ میں ٹاس ہارنے کے بعد بیٹنگ کا موقع ملنے پر طیب عارف اور طحہٰ نے نئی گیند کا اچھے انداز میں سامنا کیا، جبکہ دوسرے ٹیسٹ میں اذان اویس نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے سلمان علی آغا کو ٹیم کا اہم کھلاڑی قرار دیتے ہوئے کہا کہ محمد سلیمان، سعد بیگ، سمیر منہاس اور علی شبیر بھی باصلاحیت نوجوان کرکٹرز ہیں۔

ہیڈ کوچ کے مطابق علی شبیر تیز رفتار بولر ہیں اور ریورس سوئنگ بھی کروا سکتے ہیں۔ ضرورت پڑنے پر ابرار احمد اور علی عثمان کو بھی ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے، کیونکہ پاکستان کے پاس اس وقت اچھے کھلاڑیوں کے متعدد آپشن موجود ہیں۔

سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز، مائیک ہیسن کو ہیڈ کوچ بنانے کا امکان

بولنگ اٹیک میں مختلف صلاحیتوں کے حامل کھلاڑی

مائیک ہیسن نے کہا کہ دوسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں ثاقب خان کی کمی محسوس ہوئی، کیونکہ وہ پاکستان کے ٹیسٹ بولنگ اٹیک میں اچھی شمولیت ہیں۔

انہوں نے ثاقب خان کی غیر موجودگی کے باوجود سری لنکا کو دوسری اننگز میں آؤٹ کرنے پر دیگر بولرز کی تعریف کی۔ ان کا کہنا تھا کہ رضا اللہ کی رفتار، عامر جمال کی سیم موومنٹ، عباس کی درست لائن و لینتھ اور ثاقب خان کی سوئنگ مل کر ایک مؤثر بولنگ اٹیک بناتے ہیں۔

ہیڈ کوچ نے ساجد خان کو بھی اچھا اسپنر قرار دیا اور کہا کہ وہ بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے کھلاڑیوں کے خلاف مؤثر بولنگ کرتے ہیں۔

آئندہ ہوم سیریز میں کن پچز پر کھیلنے کا ارادہ ہے؟

مائیک ہیسن کا کہنا تھا کہ آئندہ ہوم سیریز میں بھی ایسی وکٹوں پر کھیلنے کی کوشش کی جائے گی جو غیر ملکی کنڈیشنز کی تیاری میں مددگار ثابت ہوں۔

انہوں نے وضاحت کی کہ جنوبی افریقا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں عموماً ایسی پچز ملتی ہیں جہاں گیند کو سیم اور سوئنگ ملتی ہے، اس لیے پاکستانی کھلاڑیوں کو ان حالات کے مطابق تیار کرنا ضروری ہے۔

ماخذ: روزنامہ جنگ

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں