کسانوں کا زرعی ٹیکسز کیخلاف احتجاج کا اعلان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

ملتان، پاکستان کسان اتحاد نے حکومت کی جانب سے عائد کردہ زرعی ٹیکس کیخلاف سڑکوں پر نکلنے کا اعلان کردیا۔

ملتان میں میڈیا کے گفتگو کے دوران کسان اتحاد کے مرکزی صدر خالد محمود کھوکھر کا کہنا ہے کہ دسمبر میں پاکستان کی تمام کسان تنظمیں احتجاج کریں گی مگر ہمارا احتجاج کسی سیاسی پارٹی کے احتجاج کا حصہ نہیں ہو گا۔

خالد محمود کھوکھر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں زراعت معیشت میں بہتری کا واحد ذریعہ ہے لیکن بدقسمتی سے حکمرانوں کی ترجیحات میں زراعت نہیں ہے۔

مرکزی صدر کسان اتحاد کا کہنا تھا کہ رواں برس گندم کی کاشت 30 فی صد تک کم ہونے جا رہی ہے، گزشتہ سال گندم کی قیمت نہ ملنے پر زراعت کی گروتھ مائنس پر گئی۔

دوسری جانب پنجاب میں کسان کارڈ کی تعداد 5 لاکھ سے بڑھا کر 7 لاکھ 50 ہزار کر دی گئی۔

ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کا کہنا ہے کہ کسانوں نے 3 لاکھ 61 ہزار سے زیادہ کارڈ وصول کر لیے ہیں جبکہ کسان کارڈ کے لیے پورٹل کے ذریعے 12لاکھ 89 ہزار درخواستیں وصول ہوئیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کسان کارڈ کی تعداد 5 لاکھ سے بڑھا کر 7 لاکھ 50 ہزار کر دی گئی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter