عمران خان کو ختم کرنے کیلئے بشریٰ بی بی کافی ہیں ، عظمیٰ بخاری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ عمران خان اور ان کی جماعت ختم کرنے کیلئے بشریٰ بی بی کافی ہیں۔

لاہور،وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی جماعت ختم کرنے کیلئے بشریٰ بی بی کافی ہیں۔

اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے کارکنوں کے مجرم علی امین گنڈا پور اور بشریٰ بی بی ہیں، پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت بزدلی کے آخری درجے پر فائز ہے، وزیراعلیٰ پختونخوا اور بشریٰ بی بی کی گاڑیوں پر انہی کے کارکنوں نے ڈنڈے مارے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ عمران خان اور ان کی جماعت ختم کرنے کیلئے بشریٰ بی بی کافی ہیں، جتھوں سے وفاق پر چڑھائی کرنے سے این آر او نہیں ملتے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ اپنی ذلت اور بدنامی کو فیک نیوز اور افواہوں کے پیچھے چھپا رہے ہیں، پی ٹی آئی کی یہ آخری ناکام بغاوت تھی، اب انتشاری ٹولہ دوبارہ اسلام آباد کا رخ کرنے کی غلطی نہیں دہرائے گا۔

دوسری جانب سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ مجھے پی ٹی آئی پرپابندی اور پختونخوا میں گورنرراج لگتا نظر نہیں آرہا ، حکومت تحریک انصاف کی مارکیٹنگ ٹیم ہے ان کوسہولت دیتی آئی ہے،حکومت نے احتجاج سے درست طریقے سے نہیں نمٹا۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ 7 عورتوں کا گینگ ہے جو سابق وزیراعظم عمران خان کی لاش پر 50 سال تک سیاست کرنا چاہتا ہے جو مرشد ہے وہی عمران خان کی تباہی کا ذمہ دار اور ضامن ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter