سفاری پارک میں موجود ہتھنی سونیا مرگئی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

کراچی ، سفاری پارک میں موجود ہتھنی سونیا مرگئی۔

ذرائع سفاری پارک کے مطابق ہتھنی سونیا کی عمر 22 سے 23 سال کے درمیان تھی، سونیا کی موت گزشتہ رات ہوئی، صبح عملہ پہنچا تو ہتنھی مر چکی تھی ۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ہتھنی سونیا اور ملکہ پہلے سے سفاری پارک میں تھیں جبکہ چند روزپہلے چڑیا گھر سے ہتھنی مدھوبالا کو سفاری پارک منتقل کیا گیا تھا۔

ذارئع کا بتانا ہے کہ ہتھنی سونیا کے مرنے کے بعد اب سفاری پارک میں 2 ہتھنیاں باقی رہ گئی ہیں۔

اس حوالے سے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران ڈائریکٹرسفاری پارک امجد زیدی نے کہا کہ ہتھنی سونیاکی موت گزشتہ رات ہوئی۔

ڈائریکٹر سفاری پارک کے مطابق ابتدائی طورپر ہتھنی کی موت کا سبب ہارٹ اٹیک لگ رہا ہے تاہم پوسٹ مارٹم کے بعد ہتھنی کی موت کی وجہ معلوم ہوگی۔

ذرائع کے مطابق ہتھنی سونیا کا پوسٹ مارٹم 2 دنوں بعد فور پاز کے عامر خلیل کے آنے کے بعد ہوگا، موسم ٹھنڈا ہے تو ہتھنی سونیا کی ڈیتھ باڈی کو برف لگا کر رکھا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter