کاہنہ سانحہ: وزیراعلیٰ مریم نواز کا فوری نوٹس

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے کے المناک واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

latest urdu news

وزیراعلیٰ نے حادثے میں 14 بچوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور سوگوار خاندانوں سے تعزیت کرتے ہوئے زخمی بچوں کو فوری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی۔

واضح رہے کہ کاہنہ میں قائم ایک ٹیوشن سینٹر کی چھت اچانک گرنے سے متعدد بچے ملبے تلے دب گئے تھے۔ ریسکیو ٹیموں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے متاثرین کو نکالا اور قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا۔

کاہنہ ٹیوشن سینٹر سانحہ: چھت گرنے کے واقعے کا مقدمہ درج، 5 افراد حراست میں

وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر کے مطابق حادثے میں 14 بچوں کی جان چلی گئی، جبکہ 19 بچوں کو کاہنہ اسپتال منتقل کیا گیا۔ ان میں سے 5 زخمی بچے تاحال زیر علاج ہیں۔

علاقہ مکینوں کے مطابق حادثے کے وقت بچے معمول کے مطابق ٹیوشن کلاس میں موجود تھے۔ حکام نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter