مظفرآباد میں کالعدم تنظیم سے منسلک رہنما شوکت نواز میر گرفتار، ساتھی سمیت نامعلوم مقام منتقل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفرآباد: قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے منسلک مرکزی رہنما شوکت نواز میر کو ان کے ایک ساتھی سمیت گرفتار کر لیا۔ حکام کے مطابق دونوں افراد کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

latest urdu news

ڈپٹی کمشنر مظفرآباد منیر قریشی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ کارروائی ھل سرنگ کے علاقے میں پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے مشترکہ طور پر انجام دی، جہاں سے شوکت نواز میر اور ان کے ساتھی کو حراست میں لیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق گرفتار افراد کو ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد تفتیش کے لیے ایک خفیہ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔ تاہم حکام نے تفتیش کے پیش نظر مزید تفصیلات جاری نہیں کیں۔

کشمیر کی موجودہ صورتحال پر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی مولانا فضل الرحمان سے ثالثی کی درخواست

واقعے کے بعد سیکیورٹی ادارے علاقے کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ قانون کی عملداری برقرار رکھنے کے لیے ضروری اقدامات جاری رہیں گے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter