بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ ہونے پر قیادت دباؤ میں ہے: سلمان اکرم راجہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ پارٹی کے اندر پیدا ہونے والی بے چینی اور انتشار کی بنیادی وجہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ ہونا اور ان کی رہنمائی سے محرومی ہے۔

latest urdu news

اڈیالا روڈ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت چاہتی ہے کہ بانی سے ملاقات ہو تاکہ آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق ان کی واضح ہدایات حاصل کی جا سکیں۔ ان کے بقول مسلسل ملاقات نہ ہونے کی وجہ سے پارٹی قیادت شدید دباؤ کا شکار ہے۔

انہوں نے بانی پی ٹی آئی کے اہل خانہ سے متعلق سوال پر کہا کہ وہ فیملی کے مؤقف پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر خاندان کے افراد مشترکہ طور پر ملاقات کرنا چاہتے ہیں یا الگ الگ، تو یہ فیصلہ مکمل طور پر ان کا ذاتی معاملہ ہے۔

عمران خان ڈیل نہیں کریں گے، سر اٹھا کر واپس آئیں گے: سلمان اکرم راجہ

سلمان اکرم راجہ نے مزید کہا کہ ایک بہن کی ملاقات پر اتفاق ہونے کے باوجود ملاقات نہ ہونے کے معاملے پر متعلقہ سوالات خاندان سے کیے جانے چاہییں۔ انہوں نے اس معاملے پر مزید تبصرے سے گریز کرتے ہوئے صرف اتنا کہا کہ پارٹی کی خواہش ہے کہ بانی سے جلد ملاقات ہو تاکہ سیاسی معاملات پر ان کی رہنمائی حاصل کی جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter