رہنما عوامی نیشنل پارٹی زاہد خان ، ن لیگ کو پیارے ہوگئے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لوئر دیر، سابق مرکزی رہنما عوامی نیشنل پارٹی (اےاین پی) زاہد خان مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے۔

شمولیتی تقریب میں رہنما ن لیگ اور وفاقی وزیر امیر مقام کی جانب سے زاہد خان کو پارٹی میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہاگیا۔

latest urdu news

اس موقع پر زاہد خان کا کہنا تھا نواز شریف اور شہباز شریف کی دعوت پر ن لیگ میں شامل ہوا ہوں۔

امیر مقام کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے معیشت کو نقصان پہنچانے کے لیے آئی ایم ایف کو خطوط لکھے گئے، پختونخوا حکومت پی آئی اے خریدنے کی بات کرتی ہے لیکن اساتذہ کے حقوق سے انکاری ہے۔

زاہد خان کا کہنا تھا تحریک انصاف دوغلی اور منافقت کی سیاست کررہی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter