قطر سے ایل این جی کارگو کی آمد متوقع، لوڈشیڈنگ ختم ہونے کا دعویٰ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ قطر سے ایل این جی کے چار کارگو آئندہ پانچ روز میں پاکستان پہنچ جائیں گے، جس کے بعد ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم ہو جائے گی۔

latest urdu news

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ جیسے ہی قطر سے گیس کی سپلائی شروع ہوگی، بجلی کی قلت پر قابو پا لیا جائے گا۔ ان کے مطابق اس وقت بھی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ ایک سے ڈیڑھ گھنٹے سے زیادہ نہیں ہے۔

دوسری جانب ملک میں گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی بجلی کے بحران میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق بجلی کا شارٹ فال تقریباً 4 ہزار میگاواٹ تک پہنچ چکا ہے، جس کے باعث مختلف شہروں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

14 اپریل کے بعد ملک میں ایل این جی دستیاب نہیں ہوگی، سیکرٹری پیٹرولیم

کراچی کے کئی علاقوں میں 10 گھنٹے تک بجلی بند رہنے کی شکایات سامنے آئی ہیں، جبکہ راولپنڈی میں 8 سے 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ شہریوں کے لیے مشکلات کا باعث بنی ہوئی ہے۔ اسی طرح اسلام آباد میں 6 گھنٹے تک بجلی کی بندش رپورٹ ہوئی ہے، جبکہ لاہور میں 5 سے 6 گھنٹے اور پشاور میں شہری علاقوں میں 6 جبکہ نواحی علاقوں میں 14 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ایل این جی کی بروقت فراہمی ممکن ہو گئی تو توانائی بحران میں کچھ حد تک کمی آ سکتی ہے، تاہم طلب اور رسد کے توازن کو برقرار رکھنا بھی ایک بڑا چیلنج رہے گا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter