پیپلز پارٹی کا 40 سال بعد مینارِ پاکستان پر جلسہ کرنے کا اعلان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان پیپلز پارٹی نے 40 سال بعد لاہور کے مینارِ پاکستان پر تاریخی جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ پارٹی قیادت کے مطابق 25 جولائی کو مینارِ پاکستان گراؤنڈ میں کنونشن اور جلسہ منعقد ہوگا، جبکہ پروگرام 25 اور 26 جولائی کی درمیانی شب تک جاری رہے گا۔

latest urdu news

پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل میر نے کہا کہ آخری بار 10 اپریل 1986 کو شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے مینارِ پاکستان پر تاریخی جلسے سے خطاب کیا تھا۔ ان کے مطابق 25 جولائی کا جلسہ پارٹی کی سیاسی سرگرمیوں کا اہم سنگِ میل ہوگا، جس میں کارکنوں اور رہنماؤں کی بڑی تعداد شریک ہوگی۔

آزاد جموں و کشمیر انتخابات: پیپلز پارٹی اور جے یو آئی نے سیاسی اتحاد کا اعلان کر دیا

پارٹی نے جلسے کے لیے خصوصی ترانہ بھی جاری کر دیا ہے جبکہ لاہور میں انتظامات اور تنظیمی تیاریوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

شیئر کریں:

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter