حکومت کی جانب سے مٹی کے تیل، لائٹ ڈیزل اور ہوائی جہازوں میں استعمال ہونے والے جیٹ فیول کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 311 روپے 73 پیسے سے بڑھ کر 313 روپے 44 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔
اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 1 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 273 روپے 92 پیسے سے بڑھ کر 275 روپے 54 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا
جہازوں میں استعمال ہونے والے جیٹ فیول کی قیمت میں بھی 2 روپے 10 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔ اضافے کے بعد جیٹ فیول کی نئی قیمت 330 روپے 22 پیسے سے بڑھ کر 332 روپے 32 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
حکام کے مطابق یہ تبدیلیاں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں اور دیگر معاشی عوامل کے مطابق کی گئی ہیں۔
