اسلام آباد میں حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت پیٹرولیم کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 402 روپے 78 پیسے مقرر ہو گئی ہے۔
اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 80 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 403 روپے 78 پیسے ہو گئی ہے۔
ذرائع وزارت پیٹرولیم کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باوجود پاکستان میں صارفین کو ریلیف دینے کے لیے قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو گا۔
پیٹرولیم مصنوعات پر عوام کو اربوں روپے کا ریلیف دیا گیا، علی پرویز ملک
یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مہنگائی اور ایندھن کی قیمتیں عوامی سطح پر اہم بحث کا موضوع بنی ہوئی ہیں۔
