آبنائے ہرمز میں 60 روز تک ٹول ٹیکس معطل رہے گا، امریکا اور ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے میں کردار ادا کیا: اسحاق ڈار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایک اہم فیصلے کے تحت آئندہ 60 روز تک آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں پر کوئی ٹول ٹیکس عائد نہیں کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے عالمی تجارت اور توانائی کی ترسیل میں آسانی پیدا ہوگی۔

latest urdu news

عرب میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے کئی دہائیوں بعد ایک اہم سفارتی پیش رفت کے تحت امریکا اور ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے میں کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کوشش دیگر شراکت دار ممالک کے تعاون سے ممکن ہوئی اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے اہم ثابت ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان جاری تنازع عالمی اور علاقائی معیشت پر منفی اثرات مرتب کر رہا تھا، اسی لیے مذاکرات کا آغاز ایک مثبت پیش رفت ہے۔ ان کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان بات چیت میں مختلف تکنیکی ٹیمیں شریک ہیں جو اہم معاملات پر تفصیلی غور کر رہی ہیں۔

اسحاق ڈار نے بتایا کہ مذاکرات کے دوران ایران کے جوہری پروگرام، منجمد مالی اثاثوں کی واپسی اور دیگر حساس امور زیر بحث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ کمیٹیاں ان معاملات پر پیش رفت کے لیے کام کر رہی ہیں تاکہ باہمی اعتماد کو فروغ دیا جا سکے۔

ایران نے آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت معطل کر دی، خلاف ورزی پر کارروائی کی وارننگ

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ لبنان کی صورتحال اور خطے میں پائیدار امن کے امکانات بھی مذاکراتی عمل کا حصہ ہیں۔ ان کے بقول سفارت کاری اور مکالمہ ہی علاقائی تنازعات کے حل اور استحکام کے قیام کا مؤثر راستہ ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter