مخالفین کے پاس ترقیاتی منصوبوں کے بجائے صرف نعرے ہیں، احسن اقبال کی تنقید

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

نارووال: وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال نے سیاسی مخالفین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ جب ان کے حامیوں سے اپنے قائد کے کسی ترقیاتی منصوبے کے بارے میں پوچھا جاتا ہے تو جواب میں صرف "شعور” دینے کی بات کی جاتی ہے، حالانکہ عملی کارکردگی اور منصوبے ہی کسی قیادت کا اصل معیار ہوتے ہیں۔

latest urdu news

نارووال میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ بعض سیاسی رہنما اقتدار میں رہنے کے باوجود ملک کو کوئی بڑا ترقیاتی منصوبہ نہیں دے سکے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر شعور سے مراد صرف مخالفین پر الزامات لگانا، گالی گلوچ کو فروغ دینا اور قومی اداروں پر تنقید کرنا ہے تو ایسے طرزِ عمل کو مثبت سیاسی شعور نہیں کہا جا سکتا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ گزشتہ چند برسوں میں نوجوانوں کو تعمیری سوچ کے بجائے نفرت اور تقسیم کی سیاست کی طرف دھکیلا گیا، جبکہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ نوجوانوں کو تعلیم، ٹیکنالوجی اور ترقی کے مواقع فراہم کرنے پر توجہ دی۔

ترقی کا تسلسل برقرار رہتا تو پاکستان آج ساتویں بڑی معیشت ہوتا، احسن اقبال

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے ادوار میں نوجوانوں کو لیپ ٹاپ اسکیم، آئی ٹی تعلیم اور ہنر مندی کے مواقع دیے گئے، جبکہ موجودہ حکومت بھی ترقیاتی منصوبوں کے تسلسل اور معاشی استحکام کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ 2022 میں حکومت سنبھالنے کے بعد ترقی کا وہ سفر دوبارہ شروع کیا گیا جو 2018 میں تعطل کا شکار ہو گیا تھا، اور ملک کو دوبارہ معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter