سندھ کی ترقی سے ہی پاکستان کی ترقی جڑی ہے ، وزیراعظم

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

لاہور،وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سندھ کی ترقی سے ہی پاکستان کی ترقی جڑی ہے۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا، دوران گفتگو وزیراعظم نے گورنر سندھ کو عیدالفطر کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

گورنر سندھ نے بھی وزیراعظم کو عیدالفطر کی مبارکباد دی، ملک کی مجموعی و سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ صوبہ سندھ کی ترقی سے ہی پاکستان کی ترقی جڑی ہے، صوبہ سندھ کے عوام کی فلاح و بہبود حکومتی ترجیحات کا حصہ ہے۔

دوسری جانب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ غزہ میں ظلم و جبر کا سلسلہ جاری ہے، مظلوم فلسطینیوں کو ہماری مدد کی ضرورت ہے۔

فلسطین کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غزہ میں صیہونی مظالم عروج پر ہیں، فلسطینی بے سروسامانی کے عالم میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، امت مسلمہ کو ان کی بھرپور مدد کرنی چاہیے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter