اسلام آباد، رہنما مسلم لیگ (ن) عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف کوئی سیاسی کیس نہیں ہے۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کے دوران رہنما مسلم لیگ ن عابد شیر علی نے کہا کہ 9 مئی کو ملک میں جلاؤ گھیراؤ کیا گیا، تحریک انصاف کے دور میں بھی سویلین کے ملٹری ٹرائل ہوئے، ملک میں آزاد عدلیہ ہے، اگر عدالتیں رہا کرتی ہیں تو عمران خان رہا ہو جائیں گے۔
عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ مذاکرات ملک میں معاشی استحکام لانے کے لیے کر رہے ہیں، تحریک انصاف کا پورا انحصار امریکا، یورپ پر ہے، عمران خان کے کیسز پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، حکومت کی ترجیح عوام کو ریلیف دینا ہے
دوسری جانب وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی جانب سے مہنگائی 81 ماہ کی کم ترین شرح پر پہنچنے پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا کہ دسمبر 2024 میں مہنگائی کی شرح 4.1 فیصد پر آنا خوش آئند ہے، میکرو اکنامک استحکام حاصل کرلیا ہے لیکن یہ صرف آغاز ہے۔