1.5K
ضلع گجرات میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ کے ہمراہ مرکزی جلوس کے شرکاء کو ہار پہنا کر خوش آمدید کہا۔
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے مڑاریاں شریف، فیضان مدینہ گجرات، اور جامع شاہ ولایت کے زیر اہتمام نکالے گئے جلوسوں میں شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کا کہنا تھا کہ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم ہر مسلمان کے لئے خوشی کا دن ہے، عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر صفائی اور سیکورٹی کے بہترین انتظامات کیے گئے
ضلع انتظامیہ کی طرف سے تمام جلوسوں کا استقبال کیا گیا، جلوس کے شرکاء میں مٹھائی تقسیم کی گئی اور میٹھے پانی کی سبیل لگائی گئی۔
ڈی پی او گجرات مستنصر عطا باجوہ کا کہنا تھا کہ دنیا و آخرت کی کامیابی صرف اور صرف آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات پر عمل کرنے میں ہے۔