صابنوں میں منشیات چھپا کر بیرون ملک اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ائیر پورٹ سکیورٹی فورس نے صابن کی ٹکیوں میں چھپا کر منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

کراچی، ائیرپورٹ سکیورٹی فورس کی جانب سے کراچی سے صابن کی ٹکیوں میں چھپا کر منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔

latest urdu news

اے ایس ایف کے ترجمان کے مطابق ائیرپورٹ سکیورٹی فورس کے عملے نے کراچی اور پشاور ائیر پورٹس پر مؤثر کارروائیوں کے نتیجے میں 2 مسافروں کو حراست میں لے لیا جن کے قبضے سے منشیات برآمد ہوئی۔

ترجمان اے ایس ایف کا کہنا ہے کہ کراچی ائیرپورٹ پر جدہ کی پرواز کے مسافر سلام اللہ کے قبضے سے 2.652 کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی، شاطرمسافر نے منشیات بیگ میں رکھے صابن کی ٹکیوں میں چھپائی ہوئی تھی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پشاور ائیرپورٹ پر بحرین کے مسافر سے 700 گرام آئس ہیروئن برآمد ہوئی، شاطرمسافر عاطف نے منشیات بیگ کی تہہ میں بڑی مہارت سے چھپا رکھی تھی، اے ایس ایف کے عملے نے دونوں مسافروں کے سامان کی سرچنگ کی، سرچنگ کے بعد ان کے سامان کو مشکوک قرار دیدیا گیا۔

ترجمان کے مطابق دونوں مسافروں سے منشیات برآمد کرکے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے جبکہ ملزمان کی ابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

News Alert Urdu