45
وین اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 4 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔
ڈیرہ غازی خان، پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان کے علاقے سخی سرور روڈ پر وین اور ٹرک میں تصادم کا واقعہ پیش آیا ہے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ وین اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں نجی سکول کے پرنسپل سمیت 4 خواتین ٹیچرز موقع پر جاں بحق ہوگئیں جبکہ 7 افراد زخمی ہو گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور افسوناک حادثے میں زخمی ہونیوالوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، جن میں سے 5 کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونیوالوں میں پرنسپل سید امجد، ٹیچرز کرن ، نوشین اور طاہرہ شامل ہیں۔