غیر ملکی سیاحوں کے تحفظ کیلئے نئے ایس او پیز جاری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور، خیبرپختونخوا میں بدامنی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر غیر ملکیوں کے تحفظ کیلئے نئے ایس او پیز جاری کر دیئے گئے۔

وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے 31 صفحات پر مشتمل ایس او پیز جاری کرد یے گئے ہیں، جس میں صوبائی حکومت کو مختلف اقدامات اٹھانے کی ہدایات بھی کی گئی۔

latest urdu news

دستاویزات کے مطابق سی پیک منصوبوں میں کام کرنے والے غیر ملکیوں کیلئے ایس او پیز الگ ہوں گے، غیرملکی سیاح، صحافیوں، کھلاڑیوں اور طلبہ کیلئے الگ الگ ایس او پیز پر عملدرآمد ہوگا۔

کاروبار اور مذہبی سرگرمی کیلئے آنے والے غیر ملکیوں کیلئے الگ انتظامات کرنا ہوں گے۔

دستاویز میں یہ کہا گیا ہے کہ تمام اداروں کے درمیان روابط مزید مستحکم بنائے جائیں، تمام غیر ملکیوں کا منظم طریقے سے ڈیٹا مرتب کرنا لازمی ہوگا، کسی بھی ضلع میں جاتے ہوئے متعلقہ آفیسر سے این او سی لازمی لینا ہوگی۔

دستاویز میں یہ ہدایات کی گئی ہیں کہ غیر ملکیوں کی رہائش گاہ پر سکیورٹی بڑھائی جائے، غیر ملکیوں کے ہوٹل، ریسٹ ہاؤس اور رہائش پر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے، کسی بھی علاقے کے دورے سے پہلے غیر ملکیوں کو مکمل بریفنگ دینا بھی لازمی ہوگا۔

News Alert Urdu

Free website traffic