اسلام آباد ، رہنما پی ٹی آئی شیر افضل مروت نے کہا کہ عمران خان کے علاوہ کوئی اور میرا باس نہ بنے۔
نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی و ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ اورمیرے معاملےمیں میری طرف سے سیز فائرہے ، مجھے شوکاز دیکر بےدخل بھی کیا گیا تھا، میراقصورکیا تھا؟ پارٹی کو میری قربانیاں نظر نہیں آتیں ، اب میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں برداشت نہیں کروں گا۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ پارٹی نے کب میرا ساتھ دیا ہے؟ میں اب کسی کے عہدے سے بھی متاثر نہیں ہو گا ، میں نے کسی کو تکلیف نہیں دی لیکن سب میرے پیچھے پڑتے ہیں۔
رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ مجھے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین نامزد کیا ، وہ بھی واپس لے لیا ، مجھے پارٹی کی خاطر وکالت بھی چھوڑنی پڑی ، بانی پی ٹی آئی کےعلاوہ کوئی اورمیرا باس بننےکی کوشش نہ کرے۔
شیرافضل مروت کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کے بعد میں کسی کو دیکھوں گا بھی نہیں ، بانی پی ٹی آئی کی بہن ہونے کے ناطے علیمہ بی بی کا احترام کرتا ہوں، میں جوبیان دیتا ہوں پارٹی پھر میرے ہی بیانات پر واپس آتی ہے۔
علی امین گنڈا پور، بیرسٹرگوہرکےعلاوہ کسی کو جوابدہ نہیں ہوں ، میرے مؤقف سے جن کو تکلیف ہوتی ہے وہ اپناعلاج کروائیں ، باربار کہہ چکا ہوں بانی پی ٹی آئی کو بنی گالہ کی آفر ہوئی تھی۔
