ڈی پی او جہلم کا ناقص کارکردگی پر سخت ایکشن، ایس ایچ او اور محرر تھانہ جلالپور شریف معطل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) شفیق احمد چوہدری نے فرائض میں غفلت اور غیر تسلی بخش کارکردگی پر سخت محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف اور محرر تھانہ جلالپور شریف کو فوری طور پر معطل (سسپنڈ) کر کے پولیس لائن رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔

latest urdu news

ڈی پی او جہلم کا کہنا تھا کہ عوام کو بروقت، معیاری اور شفاف پولیس سروسز کی فراہمی ہر پولیس افسر کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ مقدمات کی مؤثر تفتیش، شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی اور پیشہ ورانہ طرزِ عمل ہر اہلکار کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

شفیق احمد چوہدری نے واضح کیا کہ فرائض میں غفلت، سستی، لاپرواہی یا ناقص کارکردگی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، جبکہ ذمہ داریوں سے چشم پوشی کرنے والے افسران کے خلاف بلاامتیاز محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ڈی پی او جہلم کا اردل روم، 9 اہلکاروں کے خلاف کارروائیاں، سخت ہدایات جاری

انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ پولیس میں احتساب کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے۔ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، جبکہ غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی تاکہ عوام کا پولیس پر اعتماد مزید مضبوط ہو اور قانون کی حکمرانی کو یقینی بنایا جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter