غربت کی انتہا، ملتان میں والد بیٹے کی میت بغیر کفن قبرستان لے آیا، پولیس نے تدفین کرائی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان: پنجاب کے شہر ملتان میں غربت اور بے بسی کا ایک افسوسناک واقعہ سامنے آیا، جہاں مالی مشکلات کے باعث ایک والد اپنے نوجوان بیٹے کی میت کو بغیر کفن قبرستان لے پہنچا۔

latest urdu news

پولیس کے مطابق رشید آباد قبرستان میں بغیر کفن تدفین کی اطلاع ملنے پر لوہاری گیٹ پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی۔ تفتیش کے دوران متوفی دانش کے والد نے بتایا کہ شدید مالی تنگی کے باعث وہ کفن اور تدفین کے اخراجات پورے کرنے سے قاصر تھے۔

والد نے بتایا کہ مجبوری کے عالم میں انہوں نے اپنے بیٹے کی میت کو صرف ایک چادر میں لپیٹ کر قبرستان منتقل کیا تاکہ آخری رسومات ادا کی جا سکیں۔

پاکستان میں غربت میں خطرناک اضافہ، عالمی بینک کی تشویشناک رپورٹ جاری

واقعے کی اطلاع ملنے پر لوہاری گیٹ پولیس نے انسانی ہمدردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ذاتی رقم سے کفن کا انتظام کیا۔ بعد ازاں متوفی کی شرعی طریقۂ کار کے مطابق تدفین کرائی گئی۔

پولیس حکام کے مطابق متاثرہ خاندان کی فوری مالی معاونت بھی کی گئی اور تدفین کے تمام ضروری اخراجات پورے کیے گئے تاکہ غمزدہ خاندان کو اس مشکل وقت میں سہارا مل سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter