جہلم: عیدالاضحیٰ اور محرم الحرام میں بہترین خدمات پر افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی، سوہاوہ میں تقریب کا انعقاد

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ کی جانب سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں عید الاضحیٰ اور محرم الحرام کے دوران اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں سرانجام دینے والے افسران و اہلکاروں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

latest urdu news

تقریب میں ڈی ایس پی پنجاب پولیس (ٹریفک پولیس) سوہاوہ، ڈی ایس پی موٹروے پولیس سوہاوہ، انچارج ریسکیو 1122 کامران علی، محمد اسماعیل، ای او ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سر عامر حبیب اور ڈی آئی ٹی کے ممبران کو ان کی شاندار کارکردگی، بین الادارہ تعاون اور عوامی خدمت کے جذبے کے اعتراف میں تعریفی سرٹیفکیٹس دیے گئے۔

اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ نے اس موقع پر کہا کہ سرکاری اداروں کے افسران اور اہلکاروں کی محنت، فرض شناسی اور ٹیم ورک ہی عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی ممکن بناتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اچھی کارکردگی کا اعتراف نہ صرف حوصلہ افزائی کا باعث بنتا ہے بلکہ آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ عوامی خدمت جاری رکھنے کی ترغیب دیتا ہے۔

محرم الحرام: جہلم میں سکیورٹی انتظامات سخت، سیف سٹی مانیٹرنگ کا تفصیلی جائزہ

تقریب کے اختتام پر تمام افسران و اہلکاروں کی خدمات کو سراہا گیا اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی گئی کہ وہ آئندہ بھی اسی جذبے، دیانتداری اور لگن کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں انجام دیتے رہیں گے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter