سنگین مقدمات میں مطلوب2 ملزمان یو اے ای سے گرفتار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

اسلام آباد،قتل اور اقدامِ قتل کے مقدمات میں تین سال سے مطلوب علی زیب اور ولید سجاد کو متحدہ عرب امارات سے گرفتار کر کے پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق یہ دونوں افراد تھانہ علی پور اور تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن گوجرانوالہ کو سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب تھے اور وارداتوں کے بعد ملک سے باہر فرار ہوگئے تھے، ان کی گرفتاری کے لیے ایف آئی اے، این سی بی اور انٹرپول نے ریڈ نوٹس جاری کیے تھے۔

ملزمان کو پرواز ER702 کے ذریعے اسلام آباد ایئرپورٹ لایا گیا، جہاں پنجاب پولیس کی ٹیموں نے انہیں اپنی تحویل میں لے لیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق یہ کامیاب کارروائی انٹرپول اسلام آباد اور انٹرپول ریاض کے قریبی رابطوں کا نتیجہ ہے،این سی بی انٹرپول جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے اور دنیا بھر سے چوبیس گھنٹے رابطے میں رہتے ہوئے دیگر مطلوب افراد کی تلاش کا عمل بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter