بشریٰ بی بی سمیت سب بھاگ گئے تھے ، خواجہ آصف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

وزیر دفا ع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ دھرنے میں بشریٰ بی بی سمیت سب بھاگ گئے تھے۔

وزير دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں ہونیوالے دھرنے میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو کوئی چھوڑ کر نہیں گیا بلکہ ان سمیت سب بھاگے تھے۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سول نافرمانی ناکام ہو جائے گی، سول نافرمانی تب کامیاب ہوتی ہے جب عوام کا انحصار ریاست پر نہ ہو، اب ریاست عوام کو ہر چیز مہیا کر رہی ہے، اس سے پہلے بھی عمران خان نے دھرنے میں بل جلایا تھا، تب بھی کسی نے عمل نہیں کیا تھا۔

ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کو کوئی چھوڑ کر نہيں گیا، ان سمیت سب بھاگے تھے، انہوں نے ویڈیو دیکھی ہے، بشریٰ بی بی خود جا رہی تھیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے بھی سول نافرمانی پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس ملک میں انتشار ہوگا، سول نافرمانی ہوگی وہ ملک ترقی نہیں کر سکتا، اختلافات ضرور رکھیں لیکن ملک کو بدنام کرناسازش ہے۔

یاد رہے کہ 3 روز پہلے بشریٰ بی بی نے دھرنے کے دوران جاں بحق ہونیوالے کارکن کے گھر جا کر تعزیت کی تھی اور میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ شہادتوں کے باعث تکلیف میں تھی، میں بھاگنے والی عورت نہیں ہوں، مجھے ڈی چوک پر اکیلا چھوڑ دیا گیا تھا، سمجھ نہیں آرہا تھا لوگ جھوٹ کیوں بول رہے تھے۔

وزیراعلیٰ علی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے بشریٰ بی بی کے اکیلے چھوڑے جانے کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا یہ انکا ذاتی بیان ہوسکتا ہے ، میںسارا وقت بشریٰ بی بی کیساتھ تھا ۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter