جہلم میں مزدوری مانگنے پر محنت کش کو تشدد کا نشانہ بنانے اور بال کاٹ کر تضحیک کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم میں مزدوری مانگنے پر محنت کش کو تشدد کا نشانہ بنانے اور بال کاٹ کر تضحیک کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

latest urdu news

تفصیلات کے مطابق جہلم میں مزدوری کا مطالبہ کرنے پر ایک غریب محنت کش کو تشدد کا نشانہ بنانے، اس کے سر کے بال، مونچھیں اور داڑھی کاٹ کر تضحیک کرنے والے دو ملزمان کو جہلم پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔

ترجمان جہلم پولیس کے مطابق متاثرہ محنت کش کے ساتھ پیش آنے والے افسوسناک واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) جہلم شفیق احمد چوہدری نے سخت نوٹس لیا اور متعلقہ پولیس افسران کو فوری قانونی کارروائی کی ہدایت جاری کی۔

ڈی پی او کی ہدایات پر تھانہ صدر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا اور جدید تفتیشی طریقہ کار کے ذریعے ملزمان کو ٹریس کرکے قلیل وقت میں گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

جہلم: ٹریفک پولیس سے بدتمیزی، کارِ سرکار میں مداخلت اور سڑک بلاک کرنے والے دو ملزمان گرفتار

اس موقع پر ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کا کہنا تھا کہ جہلم پولیس شہریوں کے جان و مال، عزت اور وقار کے تحفظ کے لیے ہر وقت متحرک ہے اور کسی بھی شہری کے ساتھ ظلم، تشدد، تذلیل یا قانون کو ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی اور متاثرہ شخص کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے گا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter