عمران خان نے علی امین گنڈا پور کواسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا ٹاسک دے دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور اور ان کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر سیف نے اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے طویل ملاقات کی، جس کی اندرونی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق تقریباً ڈھائی گھنٹے جاری رہنے والی اس ملاقات کا مرکزی موضوع اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات تھا، اور علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر سیف بانی پی ٹی آئی کو اس حوالے سے قائل کرنے میں کامیاب رہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے علی امین گنڈاپور کی پیشکش پر جزوی رضامندی ظاہر کی، ملاقات میں خیبرپختونخوا کے معاملات، سوشل میڈیا پر قیادت پر ہونے والی تنقید، اور اداروں کے ساتھ محاذ آرائی کی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔

مزید یہ کہ عمران خان نے علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر سیف کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی ذمہ داری سونپ دی، اور اس پر کسی پیشرفت تک اسے خفیہ رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق آئندہ چند روز میں علی امین گنڈاپور عمران خان سے ایک اور ملاقات کریں گے،یاد رہے کہ علی امین گنڈاپور کی عمران خان سے یہ ملاقات تقریباً ڈیڑھ ماہ بعد ہوئی ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی۔

یہ ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں ہوئی اور تقریباً اڑھائی گھنٹے تک جاری رہی، جس میں ملک کی سیاسی صورتحال اور پارٹی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter