بارڈر سیکیورٹی اور امیگریشن کنٹرول کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں ، طلال چودھری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

لندن، وزیرِمملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اپنے دورہ برطانیہ کے دوران برطانوی وزیرِ داخلہ یوویٹ کوپر کی جانب سے وزراء کے اعزاز میں دی گئی ضیافت میں شرکت کی۔

طلال چودھری اور یوویٹ کوپر کے درمیان دوطرفہ معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا جبکہ طلال چودھری کی دیگر ممالک کے وزرائے داخلہ اور وفود سے بھی اہم ملاقاتیں طے ہیں۔

ان ملاقاتوں میں مؤثر سرحدی نگرانی، غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر گفتگو کی جائے گی۔

طلال چودھری نے کہا کہ پاکستان غیر قانونی امیگریشن اور سرحدی تحفظ کے مسائل کے حل کے لیے عالمی سطح پر تعاون بڑھانے کے لیے پُرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف، وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے بارڈر سیکیورٹی اور امیگریشن کنٹرول کو مزید سخت بنانے پر زور دیا ہے۔

دوسری جانب چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے عید الفطر کے موقع پر عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ کی عطا کردہ نعمتوں کو مہربانی ، سخاوت کے ساتھ بانٹیں تاکہ ایک خوشحال اور منصفانہ معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔

اپنے خصوصی پیغام میں، چیف جسٹس نے کہا کہ عید الفطر رمضان المبارک کے اختتام کا جشن ہے، جو ہمیں ہمدردی، رواداری اور بھائی چارے کی تعلیم دیتا ہے، پاکستان کی عدلیہ، قانونی برادری اور عوام کو دل کی گہرائیوں سے عید کی مبارکباد دی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter