چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی جانب سے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ٹیلیفونک رابطہ کیا گیا ہے۔
بیرسٹر گوہر اور مولانا فضل الرحمن کی جانب سے ملک کی سیاسی صورتحال اور پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے ، چیئرمین پی ٹی آئی نے مولانا فضل الرحمن کو 5 سال کے لیے جے یو آئی کا امیر منتخب ہونے پر مبارکباد بھی دی اور اس پرمسرت موقع پر نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
اسکے علاوہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی جانب سے مولانا عبدالغفور حیدری کو بھی سیکرٹری جنرل جے یو آئی منتخب ہونے مبارکباد دی گئی۔
یاد رہے کہ آئینی ترمیم سے متعلق پی ٹی آئی اور جے یو آئی میں رابطے جاری ہیں اور اس معاملے پر دونوں جماعتیں مشاورت کر رہی ہیں۔
دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے نیپال میں سیلاب کی وجہ سے ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔
اپنے بیان میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نیپال میں تباہ کن سیلاب کی وجہ سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرا دکھ ہوا۔