پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔
شہری کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں متفرق درخواست دائر کی گئی۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے شہری بے حد پریشان ہیں۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دیا جائے۔
واضح رہے کہ آئندہ 15 روز کے لیے حکومت کی جانب سے پیٹرول 3 روپے 72 پیسے فی لیٹر جب کہ ڈیزل 3 روپے 29 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب محکمہ تعلیم کی جانب سے سرکاری اسکولوں میں تدریسی اوقات کے دوران موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگا دی گئی۔
میڈیا کے مطابق ڈسپلن و شفاف تدریسی نظام کے لئے 20 نکاتی گائیڈ لائنز جاری کر دیں، ڈسٹرکٹ، تحصیل ایجوکیشن افسران اور اسکول سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ گائیڈ لائنز پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔