ٹریول ایجنسی کے نام پر حوالہ ہنڈی کا نیٹ ورک چلائے جانے کا انکشاف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی، ٹریول ایجنسی کے نام پر حوالہ ہنڈی کا نیٹ ورک چلائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ شہید ملت روڈ کے قریب دادا ٹیریس میں قائم دفتر پر ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے چھاپہ مار کر ٹریول ایجنسی کے مالک سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

latest urdu news

ڈائریکٹر ایف آئی اے کا بتانا ہے کہ گرفتار دوسرا ملزم شایان حوالہ ڈیلر ہے، ٹریول ایجنسی میں سرچنگ کے دوران نقدی اور دستاویزات برآمد کرلیے گئے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اےکے مطابق کارروائی کے دوران 2 کروڑ 25لاکھ سے زائد کی رقم، موبائل فونز اور لیپ ٹاپ بھی برآمد کرلیا گیا ، نیٹ ورک بیرون ملک بھی منظم کام کررہا تھا۔

دوسری جانب پولیس سرکل کھاریاں کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،6ملزمان گرفتار،چرس،شراب،ہیروئن اور اسلحہ برآمدکرلیا گیا۔

ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ کی زیر قیادت اور ڈی ایس پی سرکل کھاریاں ملک عرفان صفدر کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر کھاریاں انسپکٹر چوہدری لیاقت حسین نے اپنی ٹیم کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان شازل خان،زین،ناظم حسین،محمد جمال،عاصم فاروق،راجہ کامران،سید علی حسنین شاہ کو حراست میں لے لیا۔

News Alert Urdu