ہفتہ, 15 مارچ , 2025

لاہور میں جنسی جرائم کے دو واقعات، پولیس نے مقدمات درج کرلیے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں دو افسوسناک واقعات پیش آئے جہاں ایک شخص نے گھر میں گھس کر خاتون سے زیادتی کی کوشش کی، جبکہ دوسرے واقعے میں دوست نے اپنے ہی دوست کے ساتھ بدفعلی کی۔ پولیس نے دونوں کیسز کی ایف آئی آر درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق، لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں ایک اوباش شخص نے خاتون کو اکیلا پا کر زیادتی کی کوشش کی۔ مقدمے کے مطابق، ملزم عامر گھر میں زبردستی داخل ہوا اور خاتون پر حملہ کیا، تاہم خاتون کے شور مچانے پر وہ اسے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے فرار ہوگیا۔

latest urdu news

دوسری جانب، داتا دربار کے علاقے میں بھی ایک ہولناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک نوجوان وقاص، جو چائے کے ہوٹل پر کام کرتا تھا، اپنے دوست عامر کے ہاتھوں بار بار بدفعلی کا نشانہ بنتا رہا۔ ایف آئی آر میں بیان کیا گیا ہے کہ عامر اور وقاص ایک ہی کمرے میں رہتے تھے، اور عامر نے کئی بار زبردستی وقاص کو بدفعلی کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے دونوں واقعات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

گجرات میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں، لاکھوں کی نقدی اور قیمتی سامان لوٹ لیا گیا

شیئر کریں:
frontpage hit counter