گجرات میں مختلف مقامات پر چوری اور راہزنی کی متعدد وارداتیں سامنے آئیں، جہاں شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کے زیورات، نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم کر دیا گیا۔
گجرات میں مختلف مقامات پر چوری اور راہزنی کی متعدد وارداتیں سامنے آئیں، جہاں شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کے زیورات، نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم کر دیا گیا۔
بانٹھ کے علاقے میں مسلح ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل سوار بابر علی اور اس کے ساتھی سے 54 ہزار روپے نقد اور 10 ہزار مالیت کی گھڑی چھین لی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
دوسری جانب، گھڑی احمد آباد میں چوروں نے آرزو صابر نامی خاتون کے گھر میں نقب لگا کر 40 ہزار روپے نقد اور اڑھائی لاکھ روپے مالیت کے زیورات چرا لیے۔ پولیس تھانہ لاری اڈا نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
طالبات کو ہراساں کرنے والے اوباش گرفتار، پولیس کی تفتیش جاری
اسی طرح، کالرہ پنواں میں بھی ایک بڑی چوری کی واردات ہوئی، جہاں چوروں نے زاہدہ پروین کے گھر سے ساڑھے 5 لاکھ روپے کے زیورات، ایک لاکھ 81 ہزار نقد، 10 پنکھے، 6 کمبل، 6 رضائیاں، سلائی مشین، فریج، اوون اور دیگر قیمتی سامان چوری کر لیا۔
پولیس نے تمام وارداتوں کے مقدمات درج کر لیے ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔