صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کہتی ہیں پنجاب میں زراعت، صنعت اور انفراسٹکچر کا دور اپنے عروج پر ہے۔
صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پنجاب میں زراعت، صنعت اور انفراسٹرکچر کی ترقی اپنے عروج پر ہے، جبکہ وزیر اعلیٰ مریم نواز ہر شعبے میں انقلابی اور تاریخی اقدامات کر رہی ہیں۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب کو حقیقی معنوں میں فوڈ باسکٹ صوبہ بنانے کے لیے تیزی سے کام جاری ہے۔ پہلی مرتبہ 400 ارب روپے کا کسان کارڈ پروگرام متعارف کروایا گیا ہے، جس سے کسانوں کو گرین ٹریکٹر، سپر سیڈر اور رینٹ پر مشینری کی سہولت دی جا رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز بلا تفریق تمام اضلاع میں عوام کو ریلیف فراہم کر رہی ہیں۔ رمضان نگہبان کے تحت مستحق افراد کو گھر کی دہلیز پر راشن فراہم کیا جائے گا۔
عظمیٰ بخاری نے اس بات کو خوش آئند قرار دیا کہ خیبرپختونخوا اور سندھ بھی مریم نواز کے اچھے اقدامات کو اپنا رہے ہیں۔ ان کے مطابق، اگر مریم نواز کی پالیسیوں سے دیگر صوبوں کے عوام کو بھی فائدہ پہنچ رہا ہے، تو یہ ایک مثبت پیش رفت ہے۔
مجھے نکالنے کا جواب میری پارٹی کے پاس بھی نہیں،سارا کیا دھرا سلمان اکرم راجہ کا ہے، شیر افضل
انہوں نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مخالفین مریم نواز کو ہدف بنانے کے بجائے عوامی مسائل کے حل پر توجہ دیں کیونکہ مریم نواز کا ویژن صرف عام آدمی کی فلاح و بہبود کے لیے ہے۔