دشمن کو بھرپور جواب ملا، قوم اپنی افواج پر فخر کرتی ہے: مریم نواز

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان کی سلامتی اور امن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، جبکہ پوری قوم اپنی مسلح افواج اور عسکری قیادت کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دشمن کو ایسا مؤثر جواب دیا کہ وہ حیران رہ گیا۔

latest urdu news

واہگہ بارڈر پر “معرکۂ حق” کی فتح کی پہلی سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے قوم کو مبارکباد پیش کی اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ وطن کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ہمارے ہیرو ہیں اور پوری قوم کو اپنے شہداء پر فخر ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سرحدوں پر موجود جوانوں، فوجی قیادت اور ملک کے دفاع میں کردار ادا کرنے والے ہر فرد کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ان کے مطابق معرکۂ حق میں پاکستانی قوم اور افواج نے دشمن کو واضح اور عبرتناک شکست دی۔

آپریشن بنیان المرصوص پاکستانی اتحاد اور حوصلے کی علامت تھا، شاہد آفریدی

مریم نواز نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ عسکری قیادت نے قوم کی امانت کا بھرپور دفاع کیا۔ انہوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ انہی کی قیادت میں پاکستان ایٹمی طاقت بنا، جس نے ملک کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنایا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter