ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ایم پی اے کے ڈیرے پر حملہ، 4 افراد جان سے گئے، سردار ایوب خان زخمی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقے رجانہ میں صوبائی اسمبلی کے رکن سردار ایوب خان کے ڈیرے پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔ حملے میں ایم پی اے سردار ایوب خان بھی شدید زخمی ہوئے جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

latest urdu news

پولیس کے مطابق واقعہ اُس وقت پیش آیا جب سردار ایوب خان اپنے ڈیرے پر موجود تھے کہ اچانک مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ حملے کے نتیجے میں ان کے کئی ساتھی موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی سینئر پولیس افسران اور فرانزک ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی شناخت اور گرفتاری کے لیے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہیں۔

دوسری جانب آئی جی پنجاب عبدالکریم نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے۔ انہوں نے ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کے احکامات بھی جاری کیے ہیں۔

ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کے مطابق ملزمان کی تلاش کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مختلف مقامات پر چھاپے مار رہے ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter