محرم الحرام: جہلم میں سکیورٹی انتظامات سخت، سیف سٹی مانیٹرنگ کا تفصیلی جائزہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) جہلم شفیق احمد چوہدری نے محرم الحرام کے دوران سکیورٹی انتظامات کی نگرانی کے لیے سیف سٹی جہلم کا دورہ کیا اور مجالس، جلوسوں اور حساس مقامات کی مانیٹرنگ کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا۔

latest urdu news

اس موقع پر انچارج سیف سٹی جہلم نے ڈی پی او کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جدید کیمروں اور مانیٹرنگ سسٹم کے ذریعے ضلع بھر میں جلوسوں کے روٹس، مجالس اور حساس مقامات کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ سکیورٹی صورتحال پر کڑی نظر رکھی جا سکے۔

ڈی پی او جہلم نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام جلوسوں اور مجالس کی مؤثر اور مسلسل مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فورس کو ہمہ وقت الرٹ رکھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے خصوصی مانیٹرنگ روم 24 گھنٹے فعال رہے گا۔ ان کے مطابق دستیاب وسائل اور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لا کر سکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے۔

محرم الحرام پر سرکاری ملازمین کو مسلسل 4 روز کی چھٹیوں کا امکان

ڈی پی او جہلم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع بھر میں پرامن ماحول برقرار رکھنے اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter