640
پٹواری پلازہ مین بازار سے ساقی نامی شخص کی تین روزہ پرانی بوسیدہ لانش برآمد ہوئی۔
سرائے عالمگیر کے مصروف پٹواری پلازہ، مین بازار میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں سے ایک نوجوان کی تین روز پرانی لاش برآمد ہوئی۔ متوفی کی شناخت ساقی کے نام سے ہوئی ہے، جس کی لاش انتہائی بوسیدہ حالت میں ملی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو ٹیم نے لاش کو ابتدائی کارروائی کے بعد مقامی ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس حکام کے مطابق، موت کی اصل وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں، اور ممکنہ طور پر پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی کوئی حتمی بیان دیا جا سکے گا۔
علاقے میں اس واقعے کے بعد خوف و ہراس کی فضا پھیل گئی ہے، جبکہ شہریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کی مکمل تحقیقات کر کے اصل حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں۔