گجرات کے علاقے غازی چک سے نامعلوم چور محمد اختر کی مہران کار چرا کر فرار، تھانہ صدر میں مقدمہ درج۔
گجرات، تھانہ صدر گجرات کے زیرِ انتظام علاقے غازی چک میں چوری کی واردات کے دوران منگووال کے رہائشی محمد اختر کی قیمتی مہران کار نامعلوم چور چرا کر لے گئے۔ متاثرہ شہری کے مطابق وہ اپنی مہران کار کسی ضروری کام کے لیے غازی چک لایا تھا، جہاں مختصر وقت کے لیے گاڑی کھڑی کی گئی، مگر واپسی پر گاڑی غائب تھی۔ فوری طور پر مقامی تھانہ صدر گجرات میں واقعے کی رپورٹ درج کروا دی گئی ہے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
واقعے کے بعد علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پایا جا رہا ہے اور عوام نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ چوروں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے اور علاقے میں گشت کے نظام کو مؤثر بنایا جائے تاکہ اس قسم کی وارداتوں کی روک تھام ممکن ہو سکے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ قریبی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جا رہی ہے اور تمام ممکنہ پہلوؤں سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔