عمر گل کا دعویٰ: حیدرآباد کنگز مین میں واپسی کی صلاحیت ہے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ عمر گل نے کہا ہے کہ پی ایس ایل 11 کے ایلیمنیٹر ٹو میں حیدرآباد کنگز مین بہتر کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

latest urdu news

ان کے مطابق یہ اہم میچ پی ایس ایل 11 ایلیمنیٹر ٹو میں حیدرآباد کنگز مین اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، جس میں سخت اور دلچسپ مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔

عمر گل نے کہا کہ حیدرآباد کنگز مین حالیہ چند شکستوں کے بعد بہتر انداز میں کم بیک کر رہی ہے اور ٹیم کا مورال اور مومینٹم دونوں بہتر ہوئے ہیں۔ ان کے مطابق اس تبدیلی نے ٹیم کی کارکردگی پر مثبت اثر ڈالا ہے۔

پی ایس ایل ایلیمینیٹر میں شکست، اسٹیو اسمتھ غصے میں بیٹ توڑ بیٹھے

انہوں نے مزید کہا کہ کرکٹ میں اکثر ایک کھلاڑی کی شاندار پرفارمنس پوری ٹیم کا رخ بدل دیتی ہے۔ ان کے مطابق حیدرآباد کنگز مین کی بیٹنگ میں بہتری کے ساتھ ساتھ بولنگ یونٹ بھی پہلے سے زیادہ مؤثر دکھائی دے رہا ہے۔

عمر گل کے بیان کے مطابق اگر ٹیم اسی تسلسل کے ساتھ کھیلتی رہی تو ایلیمنیٹر جیسے دباؤ والے میچ میں وہ مضبوط حریف ثابت ہو سکتی ہے، جہاں معمولی غلطی بھی نتیجہ بدل سکتی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter