ضلع جہلم میں معرکۂ حق کی تقریبات بھرپور انداز میں منعقد ہوں گی، ضلعی انتظامیہ کی تیاریوں کا جائزہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی ہدایت پر معرکۂ حق کو ایک سال مکمل ہونے کے حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کی زیرِ صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں افواجِ پاکستان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے منعقدہ تقریبات کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

latest urdu news

اجلاس میں روڈ برانڈنگ، ریلیوں، کینڈل لائٹ ویجلز اور تعلیمی اداروں میں منعقد ہونے والی سرگرمیوں کے حوالے سے جامع منصوبہ بندی پیش کی گئی۔ افواجِ پاکستان کی قربانیوں کو اجاگر کرنے کے لیے خصوصی پروگرامز، شیڈول اور انتظامی امور پر تفصیلی غور کیا گیا تاکہ تقریبات کو منظم انداز میں منعقد کیا جا سکے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت جاری کی کہ طے شدہ شیڈول کے مطابق بہترین انتظامات کو یقینی بنایا جائے اور ہر ادارہ اپنی ذمہ داری بروقت اور مؤثر انداز میں ادا کرے۔ انہوں نے واضح کیا کہ قومی اہمیت کے ان پروگرامز میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

اللّٰہ نے معرکۂ حق میں ہماری مدد کی کیونکہ ہم حق پر تھے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ افواجِ پاکستان کی قربانیوں کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا جائے گا اور معرکۂ حق کی تقریبات کو باوقار، منظم اور مؤثر انداز میں منعقد کیا جائے گا، جبکہ شہریوں کی بھرپور شرکت کو بھی یقینی بنایا جائے گا تاکہ یہ تقریبات یادگار بن سکیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter