گجرات کے تھانہ بولانی کے علاقے دندی بازار میں ایک شہری پر تشدد کا واقعہ پیش آیا، جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے فوری نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کا حکم دیا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ شخص ایک اوورسیز پاکستانی ہے جسے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ہونے والوں میں علی حسن، نبیل اور محسن منور شامل ہیں، جن کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے حراست میں رکھا گیا ہے۔
سرائے عالمگیر: زمین کے تنازع پر فائرنگ، پولیس کی فوری کارروائی میں 3 ملزمان گرفتار
ابتدائی تحقیقات کے مطابق فریقین کے درمیان پہلے سے مقدمہ بازی چل رہی تھی، جس کی بنیاد پر یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی ہر پہلو سے تحقیقات جاری ہیں اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
