تھانہ ککرالی کی کارروائی، ڈکیتی میں ملوث دو ملزمان گرفتار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم کے دوران اہم کارروائی کرتے ہوئے تھانہ ککرالی کے علاقے سے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

latest urdu news

پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں حسنین علی ولد غلام رسول ساکن کوٹلہ اور شاہزیب ولد ذوالفقار ساکن سمرالہ شامل ہیں۔ دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 506/25 بجرم 392/411 تعزیراتِ پاکستان درج ہے، جبکہ ایک اور مقدمہ نمبر 316/25 بجرم 392 بھی زیرِ تفتیش ہے۔

کارروائی کے دوران پولیس نے ملزمان کے قبضے سے مسروقہ سامان برآمد کر لیا، جس میں دو موٹر سائیکل (ہنڈا 125) مالیتی تقریباً 4 لاکھ 10 ہزار روپے اور دو عدد 30 بور پسٹل شامل ہیں۔

ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان اسلحہ کے زور پر شہریوں کو روک کر ڈکیتی کی وارداتیں کرتے تھے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ گرفتاری ایک اہم پیش رفت ہے اور اس سے علاقے میں جرائم کی روک تھام میں مدد ملے گی۔

گجرات: تھانہ ککرالی پولیس کی کارروائی، 3 ملزمان گرفتار، ناجائز اسلحہ برآمد

گجرات پولیس نے عزم ظاہر کیا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter