گجرات پولیس کی کارروائی، موٹر سائیکل چوری میں ملوث 2 ملزمان گرفتار، 5 موٹر سائیکل برآمد

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران اہم کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے پانچ مسروقہ موٹر سائیکل بھی برآمد کر لیے ہیں۔

latest urdu news

پولیس حکام کے مطابق کارروائی تھانہ لاری اڈہ پولیس نے خفیہ اطلاعات اور جدید تفتیشی حکمت عملی کے تحت انجام دی۔ گرفتار ہونے والے ملزمان میں تبسم عباس اور اسامہ عرفان شامل ہیں، جن کا تعلق ناصر کالونی گجرات سے بتایا گیا ہے۔

تحقیقات کے مطابق ملزمان محلہ کالو پورہ سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے چند روز کے اندر ملزمان کا سراغ لگا کر انہیں گرفتار کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے چار چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کیے گئے، جبکہ مزید تفتیش اور انکشافات پر تھانہ صدر گجرات نے بھی ملزمان سے ایک مسروقہ ہونڈا 125 موٹر سائیکل برآمد کر لی۔

گجرات پولیس کا بڑا کریک ڈاؤن، منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد، 3 ملزمان گرفتار

گجرات پولیس کے مطابق ضلع بھر میں چوروں، ڈاکوؤں اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں مسلسل جاری رہیں گی تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter