گجرات: گجرات پولیس نے صرافہ بازار کی دکان سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات لے کر فرار ہونے والی دو خواتین کو گرفتار کرکے زیورات برآمد کر لیے۔
پولیس کے مطابق صرافہ بازار کے ایک تاجر نے تھانہ بی ڈویژن پولیس کو اطلاع دی کہ دو خواتین دکان سے طلائی زیورات لے کر فرار ہوگئی ہیں۔ اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن ایس آئی شیروز احمد نے فوری مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کی۔
پولیس ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے دونوں خواتین کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت عابدہ بی بی اور فاطمہ بی بی کے نام سے ہوئی، جو چنگر کالونی گجرات کی رہائشی ہیں۔
گجرات پولیس کی کارروائی، موٹر سائیکل چوری میں ملوث 2 ملزمان گرفتار، 5 موٹر سائیکل برآمد
پولیس کے مطابق گرفتار خواتین کے قبضے سے 22 لاکھ 66 ہزار روپے مالیت کے طلائی زیورات برآمد کر لیے گئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے اور ملزمان سے واردات کے حوالے سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔
